Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں روسی سفیر کا عمران حکومت سے متعلق بڑا انکشاف

Now Reading:

پاکستان میں روسی سفیر کا عمران حکومت سے متعلق بڑا انکشاف

پاکستان میں روسی سفیر ڈینئل  گنیش نے عمران حکومت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق سوال پر ڈینئل گنیش نے کہا کہ صدر پیوٹن خیریت سے ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، میں مغربی میڈیا کی روس کے حوالے سے خبروں پر کبھی یقین نہیں کرتا۔

روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے سوال پرروسی سفیر نے کہا کہ روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کا اعلان کیا، یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ہماری خود مختاری پر حملہ تھا، نیٹو کی روس کی سرحدوں پر نقل وحرکت شروع ہوگئی تھی جو ہمارے لیے خطرہ تھی۔

دو روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سستا تیل خریدنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا، روس پر پابندیاں پاکستان سے تجارتی تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر