Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن سائیکلنگ کے دوران گر پڑے

Now Reading:

امریکی صدر جو بائیڈن سائیکلنگ کے دوران گر پڑے

امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑے، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے لیکن اگلے ہی لمحے خود ہی اٹھنے کے بعد کہا میں بالکل ٹھیک ہوں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کے لیے ان دنوں ریاست ڈیلاویئر میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سائیکلنگ کر رہے تھے۔

https://twitter.com/ElectionWiz/status/1538168881281474560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1538168881281474560%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2362182%2Fwatch-biden-flubs-bike-dismount-falls-but-uninjured

واضح رہے کہ جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر ہیں، انہوں نے سیاست کا آغاز امریکی ریاست ڈلاوئیر سے سنہ 1972 میں سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ہوا تھا۔

Advertisement

انھوں نے اس وقت ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کو غیر متوقع طور پر تھوڑے سے فرق کے ساتھ شکست دی تھی۔

سنہ 1988 میں انھوں نے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں بھی حصہ لیا تھا لیکن ایک برطانوی سیاستدان کی تقریر کا ایک اقتباس چرانے کے انکشاف کی وجہ سے وہ اس دوڑ سے الگ ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن امریکی تاریخ میں پانچویں کم سن ترین سینیٹر اور ڈلاوئیر کے طویل ترین عرصے تک سینیٹر رہنے والے شخص ہیں۔

انھوں نے سنہ 2007 میں صدارت کے امیدوار کی دوڑ میں حصہ لیا لیکن کم حمایت کی وجہ سے جلد ہی دستبردار ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر