Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشیا میں لازمی سزائے موت کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ملائیشیا میں لازمی سزائے موت کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ
ملائیشیا میں لازمی سزائے موت کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ

ملائیشیا میں لازمی سزائے موت کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ

ملائیشیا نے مختلف جرائم میں سنائے جانے والی لازمی سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں مختلف جرائم جیسے قتل، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے جرائم پر سنائی جانے والی لازمی سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب ججز کی جانب سے ان جرائم میں ملوث افراد کو سزائے موت سے ہٹ کر دیگر مناسب سزائیں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ملائیشیا کے وزیر قانون وان جنیدی توانکو جعفر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں متبادل سزائیں تجویز کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رپورٹ پر جائزہ لینے کے بعد حکومت نے لازمی سزائے موت والے 11 جرائم کے لیے متبادل سزاؤں پر غور کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تمام تر جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ حکومت کو تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔

تاہم ملائیشین وزیر قانون کی جانب سے یہ واضح نہیں ہے کہ کب تک سزائے موت کے خاتمے پر عمل در آمد کیا جائے گا اور اس کے متبادل کیا سزائیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت ملائیشیا میں 1300 افراد کے قریب سزائے موت کے قانون پر عمل در آمد کے منتظر ہیں جن میں سے اکثر اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 2018 میں ملائیشیا نے سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس قانون کی منظوری سے قبل ہی حکومت ختم ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر