Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں منکی پاکس وائرس کے 700 کیسز رپورٹ

Now Reading:

دنیا بھر میں منکی پاکس وائرس کے 700 کیسز رپورٹ

متعدی بیماریوں پر تحقیق کے امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے 700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز سی ڈی سی نے کہا کہ اب تک امریکا میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔ کیسز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منکی پاکس ملک میں پھیل رہا ہے۔

سی ڈی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں رجسٹرڈ مریضوں میں سے 14 نے سفر کیا تھا۔ تاہم تمام مریض صحت یاب ہو رہے ہیں یا صحت یاب ہو چکے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی کیس جان لیوا نہیں۔ کینیڈا میں منکی پاکس کے 77 کیسز سامنے آئے ہیں۔ زیادہ تر کیسز کیوبیک صوبے میں رپورٹ ہوئے۔

منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے۔ متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں۔ اس کے علامات میں بخار، سردی لگنا اور جسم میں درد ہونا شامل ہیں۔ منکی پاکس کے علاج کے لیے فی الحال دو ویکسین ہیں جو اسمال پاکس یا چیچک کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

Advertisement

منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصاً زمین کھودنے والے چوہوں اور بندروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔ ماضی میں اس وائرس کے زیادہ تر کیسز وسطی اور مشرقی افریقی ممالک میں پائے گئے تھے۔

پہلی مرتبہ اس بیماری کی شناخت 1958ء میں ہوئی تھی جب ایک تحقیق کے دوران کچھ سائنسدانوں کو بندروں کے جسم پر پاکس یعنی دانے نظر آئے تھے۔ اسی لیے اس بیماری کا نام منکی پاکس رکھ دیا گیا تھا۔

رواں ہفتے کے آغاز میں عالمی ادارہ صحت کی ماہر ڈاکٹر روسامنڈ لوئس نے توقع ظاہر کی تھی کہ رپورٹ ہونے والے سینکڑوں کیسز وبا کی شکل اختیار نہیں کریں گے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کی وجوہات کے بارے میں اب بھی زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر