Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت، 30 رکن ممالک نے منظوری دے دی

Now Reading:

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت، 30 رکن ممالک نے منظوری دے دی

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن تیس ممالک نے سوئیڈن اور فن لینڈ کی اس اتحاد میں شمولیت کے پروٹوکول پر آج منگل کے روز دستخط کر دیے۔

ان دونوں شمالی یورپی ممالک کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ اب پہلے سے رکن چلے آ رہے ممالک کی حکومتوں کو بھیج دیا گیا ہے جن کے قومی پارلیمانی اداروں کو اس شمولیت کی لازمی منظوری دینا ہے۔

اس پروٹوکول پر دستخطوں کے موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے برسلز میں کہا کہ سوئیڈن، فن لینڈ اور خود نیٹو کے لیے آج کا دن حقیقی معنوں میں ایک تاریخ دن ہے۔ سوئیڈن اور فن لینڈ نے مغربی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی درخواستیں روس کے یوکرین پر فوجی حملے کے بعد پیدا ہونے والی قومی اور علاقائی سلامتی کی صورت حال کی وجہ سے دی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوئیڈن اور فن لینڈ 1945ء میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد سے غیرجانبدار ممالک کہلائے جاتے تھے تاہم رواں برس 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ان دونوں ملکوں نے نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر نیٹو کے پرانے رکن ترکی نے اعتراض اٹھایا جس پر سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی معاونت سے تینوں ممالک کے سربراہان کی ہفتوں سے چلی آ رہی ملاقاتوں میں تنازعات کو دور کرنے کے حوالے سے معاملات بالآخر طے پا گئے۔

گزشتہ ہفتے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئے نیٹو کے سالانہ سربراہی اجلاس سے قبل سوئیڈن اور فن لینڈ کی یقین دہانی پر ترکی نے دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت پر اپنے اعتراضات واپس لے لیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر