Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں کا عید الاضحیٰ پر 1500 قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں کا عید الاضحیٰ پر 1500 قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 1500 قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحیٰ سے قبل 737 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے رہائی پانے والے قیدیوں کے مالی جرمانے ادا کرنے کا بھی وعدہ کیا، یاد رہے کہ معاف کیے گئے قیدیوں کو مختلف جرائم پر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الاضحیٰ کے موقع کی مناسبت سے دبئی بھر سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ریاست راس الخیمہ کے حاکم شیخ سعود قاسمی نے بھی عید کے موقع پر 251 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

دبئی کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں شیخ محمد نے عید کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ وہ ایک نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کریں اور اپنے گھر والوں کےساتھ پرسکون زندگی گزاریں۔

اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ شیخ محمد کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد ان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید 9 جولائی کو منائی جائے گی، عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پانچ روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر