Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے، انٹیلی جنس لیک میں انکشاف

Now Reading:

ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے، انٹیلی جنس لیک میں انکشاف

امریکی انٹیلی جنس لیک  میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو قتل کرنے یا پکڑنے کی سازش کر رہا ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا خیال ہے کہ ایران اپنے اعلیٰ فوجی اور انٹیلی جنس کمانڈر  جنرل قاسم سلیمانی  کی موت  کا بدلہ لینے کے لیے موجودہ یا سابق سینئر امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

جنوری 2020 میں  اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے حکم پر عراق میں کیے گئے ایک ڈرون حملے  میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اپنے قریبی ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے ایران نے ذمہ داروں کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے اور امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران نے فوری طور پر رد عمل دیتے ہوئے عراق میں موجود امریکی اڈوں کو بیک وقت سینکڑوں میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

ابتداء میں واشنگٹن کی جانب سے ان حملوں میں کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم بعد ازاں امریکا نے اس حملے میں سینکڑوں فوجیوں کو نقصان پہنچنے  کی تصدیق کردی تھی۔

امریکی حکومت کا خیال ہے کہ موجودہ امریکی  صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران  حملے کا خطرہ زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر