Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین جنگ، روس پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے، جرمن وزیر خارجہ

Now Reading:

یوکرین جنگ، روس پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے، جرمن وزیر خارجہ

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہا کہ اگر جرمنی روسی گیس کی درآمدات کو یقینی بنانے کے لیے روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کرتا ہے تو پھر اسے دگنا بلیک میل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بعض جرمن اپوزیشن جماعتوں نے روس پر پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

بریمن شہر میں عام لوگوں سے بات کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کے کسی امکان کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جرمنی پابندیوں میں نرمی کرتا ہے تو پھر اسے آگے چل کر دگنا بلیک میل کیا جائے گا۔

بیئربوک نے اس حوالے سے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان تمام لوگوں کو ایک دعوت دینے کے مترادف ہو گا جو انسانی حقوق، آزادی اور جمہوریت کو پامال کرتے ہیں کیونکہ روس نے تو بین الاقوامی قانون کو انتہائی وحشیانہ طریقے سے توڑا ہے۔

Advertisement

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا جب تک اسے ہماری ضرورت ہو گی اور اسی لیے ہم ان پابندیوں کو بھی برقرار رکھیں گے اور ساتھ ہی ہم یقینی بنائیں گے کہ اس معاملے پر جرمن معاشرہ تقسیم نہ ہونے پائے۔

اس سے قبل بائیں بازو کی سیاسی جماعت ڈائی لنکے اور انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے بعض اراکینِ پارلیمنٹ نے جرمن معیشت پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جرمنی میں صنعتی اور گھریلو سطح پر روسی گیس پر بہت زیادہ انحصار کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر