Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا ایک بار پھر جوہری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان

Now Reading:

ایران کا ایک بار پھر جوہری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان

ایران نے کہا ہے کہ اُس کے ایک سینیئر مشیر کی جانب سے ایٹم بم بنائے جانے سے متعلق بیان کے بعد بھی ایرانی جوہری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنائی کے سینیئر مشیر کمال خرازی نے الجزیرہ نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قابل ہے۔

گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری پالیسی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی کے حوالے سے ایران کے سپریم لیڈر کا فتویٰ موجود ہے۔ فتوے میں ایٹم بم اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں کے استعمال کو حرام قرار دیا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کا یہ بیان دراصل ایران کی اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کے سربراہ کمال خرازی کا اتوار کے روز الجزیرہ ٹی وی کو ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے میں دیے گئے ایک انٹرویو کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ خرازی نے کہا تھا کہ یہ کسی کے لیے راز نہیں کہ ہمارے پاس ایٹم بم بنانے کی تکنیکی صلاحیت موجود ہے لیکن ہم نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Advertisement

 بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنانی کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کافی مستحکم ہے لیکن جیسا کہ پہلے بھی کئی بار کہا جا چکا ہے کہ ایرانی جوہری ٹیکنالوجی مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور یہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی مسلسل نگرانی میں ہے۔ یہ بیانات ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ  2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا اور دوحا میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر