Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کا روس پر فاسفورس بم استعمال کرنے کا الزام

Now Reading:

یوکرین کا روس پر فاسفورس بم استعمال کرنے کا الزام

یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ اسنیک پر روس فاسفورس بموں کا استعمال کررہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوج نے کہا کہ روسی فضائیہ کی جانب سے آج 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم پھینکے گئے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو روس نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بحیرہ اسود سے فوج کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا، فاسفورس بموں کا استعمال روس نے بحیرہ اسود سے اپنی فورسز کے انخلا کے اگلے ہی روز کیا۔

جبکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے جزیرے سے روسی افواج کے انخلاء کی تصدیق کی ہے اور ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اسنیک جزیرے پراب کوئی روسی فوجی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین، رہائشی عمارت پر روسی فضائی حملہ، 17 افراد ہلاک

Advertisement

یوکرینی فوج نے کہا کہ عالمی قانون کے تحت گنجان آباد والے علاقے میں فاسفورس بموں کے استعمال پر پابندی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے علاقے اوڈیسا میں جمعے کو رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، قبل ازیں یہ تعداد 13 بتائی گئی تھی۔

 اسی طرح ایک تفریحی پارک پر بھی میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، دونوں حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حملوں کے بعد اوڈیسا کے فوجی ترجمان سرجیف بریٹچک کا کہنا ہے کہ میزائل جنگی جہاز سے فائر کیے گئے۔

چند روز پہلے بھی روسی فوج نے کریمنچوک کے ایک شاپنگ سینٹر پر بھی میزائل حملہ کیا تھا جس میں کم سے کم 18 عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر