Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی طیاروں کی سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے پر عائد پابندی ختم

Now Reading:

اسرائیلی طیاروں کی سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے پر عائد پابندی ختم
اسرائیلی طیاروں کی سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے پر عائد پابندی ختم، کیا ریاض اپنے دیرینہ موقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے؟

اسرائیلی طیاروں کی سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے پر عائد پابندی ختم، کیا ریاض اپنے دیرینہ موقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے؟

سعودی عرب نے تمام طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں جس کے بعد اسرائیلی طیارے بھی سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مملکت کی فضائی حدود کو ان تمام طیاروں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس کے اوپر سے پرواز کرنے کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تین بر اعظموں کو جوڑنے والے ایک عالمی مرکز کے طور پر کیا گیا ہے جو مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن اس تاریخی فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

Advertisement

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے، یہ فیصلہ صدر کی سعودی عرب کے ساتھ مہینوں کی مسلسل اور اصولی سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔

جیک سولیوان نے کہا کہ امریکی صدر جمعہ کے روز مشرق وسطی کے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جو اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کرنے سے قبل واشنگٹن نے اشارہ دیا تھا کہ مزید عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

اس بیان کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھی کہ آیا سعودی عرب اپنے اس دیرینہ موقف سے پیچھے یٹ جائے گا کہ اسرائیل کے ساتھ جب تک تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین تنازعہ، واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

Advertisement

یاد رہے کہ سن 2020 میں اسرائیل کے متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش سے تعلقات قائم کرنے کی سعودی عرب نے مخالت نہیں کی تھی۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فوری طورکسی اہم پیش رفت کا امکان نہیں اور ریاض غالباً باضابطہ تعلقات قائم کرنے پر رضامند نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر