Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ چل بسیں

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ چل بسیں

سابق امریکی صدرٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ 73 سا ل کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کی پہلی اہلیہ ایوانا کی موت گزشتہ روز نیویار ک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ہوئی، ابتدائی رپورٹس کے مطابق 73 سالہ ایوانا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم خاندانی ذرائع نے ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تاہم جب ریسکیو ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی تو ان کی موت ہوگئی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے جو ان سے پیار کرتے تھے کہ ایوانا ٹرمپ کا نیویارک میں اپنے گھر میں انتقال ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ وہ ایک شاندار، خوبصورت اور حیرت انگیز خاتون تھیں جنہوں نے ایک عظیم اور متاثر کُن زندگی گزاری۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایوانا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی تھیں، دونوں نے 1977 میں شادی کی جن سے ان کے 3 بچے ہوئے، بعد ازاں 1992 میں ایوانا نے ڈونلڈ ٹرمپ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر