Advertisement
Advertisement
Advertisement

حجاج کرام مزدلفہ میں قیام کے بعد رمی کے لیے منیٰ پہنچ گئے

Now Reading:

حجاج کرام مزدلفہ میں قیام کے بعد رمی کے لیے منیٰ پہنچ گئے

حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد رمی جمرات کیلئے منٰی پہنچ گئے ہیں۔

لاکھوں حجاج کرام حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد آج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے، احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

حجاج کرام صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمین ِحج میدانِ عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبۂ حج میں کہا تھا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق یہ ہے کہ اس کا خون اس پر حرام ہے، اس کی عزت و حرمت اس پر حرام ہے لہٰذا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ساتھ انتہائی اعلیٰ اخلاق کے ساتھ پیش آئے اور کسی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس سے آپس میں رنجشیں اور چپقلش پیدا ہو۔

Advertisement

 خطبہ حج دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے،جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں مسلمان کمیونٹی تقسیم دکھائی دی جس کے باعث بعض افراد آج اور بعض افراد کل عید الاضحیٰ منائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر