Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین ریکوری کانفرنس، ساڑھے 700 بلین ڈالر کا قومی بحالی پروگرام پیش کر دیا گیا

Now Reading:

یوکرین ریکوری کانفرنس، ساڑھے 700 بلین ڈالر کا قومی بحالی پروگرام پیش کر دیا گیا

جنگ زدہ اور تباہی کے شکار ملک یوکرین کی بحالی کے لیے سوئٹزر لیںڈ کے شہر لوگانو میں دو روزہ یوکرین ریکوری کانفرنس جاری ہے۔ اس موقع پر یوکرین حکومت کی جانب سے قومی بحالی کا ایک مجوزہ پروگرام بھی پیش کیا گیا ہے جس کے لیے ساڑھے سات سو بلین ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے جنگ سے تباہ شدہ ملک کی تعمیر نو اور بحالی پوری جمہوری دنیا کا مشترکہ فریضہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوگانو میں یوکرین کی تعمیر نو کے لیے چالیس سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے دو روزہ مشاورتی اجلاس سے اپنے وڈیو خطاب میں کہی۔

اس موقع یوکرینی وزیراعظم نے جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ایک ایسا پروگرام بھی پیش کیا جس کی مالیت ساڑھے سات سو بلین ڈالر بنتی ہے۔ یوکرین ریکوری کانفرنس کے نام سے اس مشاورت کا مقصد اس مشرقی یورپی ملک کے لیے اسی طرح کے ایک بحالی پروگرام کو ممکن بنانا تھا جیسا دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے لیے مارشل پلان کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر