Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق پر شب خون مارا گیا، عبدالحمید لون

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق پر شب خون مارا گیا، عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی عوام کے حق پر شب خون مارا گیا ہے۔

کشمیری قوم آج کا دن یوم الحاق پاکستان کے  طور پر منارہے ہیں اس موقع پر عبدالحمید لون نے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ آج ہی کے دن 19 جولائی 1947 میں سری نگر میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی (پریجا پرہشد) نے سری نگر میں سردار ابرہیم خان کی رہائش پر قرار داد منظور کی تھی، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے قرارداد الحاق پاکستان پیش کی تھی ۔

حریت رہنما نے کہا کہ اس قرار داد میں کشمیری عوام نے مستقبل کے پاکستان کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کیا تھا لیکن بھارت اور برطانوی سامراج نے سازش کے ذریعے مسلم اکثریتی ریاست کو غیر قانونی طور پر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔

رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے حق، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام رہا۔

Advertisement

حریت رہنما عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے شہید کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر