ترک صدر طیب اردگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے
اجلاس میں شام میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی اور روس کے صدور تہران پہنچ چکے ہیں اور ایرانی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ایران کے سعد آباد پیلس میں ترک صدر طیب اردگان کے لیے استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ روبرو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اعلیٰ سطح کے تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
تینوں ممالک کے سربراہان شام میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
