Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں عید الاضحی کے اجتماعات، کشمیری آج بھی وحشیانہ بھارتی قبضے میں عید منانے پر مجبور

Now Reading:

دنیا بھر میں عید الاضحی کے اجتماعات، کشمیری آج بھی وحشیانہ بھارتی قبضے میں عید منانے پر مجبور
دنیا بھر میں عید الاضحی کے اجتماعات، کشمیری آج بھی وحشیانہ بھارتی قبضے میں عید منانے پر مجبور

دنیا بھر میں عید الاضحی کے اجتماعات، کشمیری آج بھی وحشیانہ بھارتی قبضے میں عید منانے پر مجبور

سری نگر:کشمیری عوام آج بھی وحشیانہ بھارتی فوج کے قبضے میں عید منانے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محکوم کشمیری مسلمان وحشیانہ بھارتی فوجی قبضے میں ایک اور عیدالاضحی منا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں تو کشمیری عوام بھارت کے قبضے میں مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری گذشتہ سات دہائیوں سے بھارتی بندوقوں کے سائے میں عید منا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بے گناہ شہریوں کا قتل، گرفتاری، تشدد اور املاک کی توڑ پھوڑ روز کا معمول ہیں لہذا اس مشکل صورتحال میں کشمیری مسلمان کیسے عید کی خوشیاں مناسکتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان سمیت ایشیائی ممالک آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ عید الاضحیٰ منارہے ہیں جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت یورپ، امریکہ اور برطانیہ میں گذشتہ روز عید الاضحیٰ منائی گئی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے تاہم نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں نافذ پابندیوں اور قابض فورسز کے محاصروں اور چھاپوں کی وجہ سے اس خوشیوں بھرے دن کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں بھی نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
حکام نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو قفل کردیا اور آزادی کے حق میں مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے نوہٹہ اور شہر کے دیگرعلاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر