Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی، برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک 8 زخمی

Now Reading:

اٹلی، برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک 8 زخمی

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے 5 کوہ پیما ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے پہاڑی سلسلے ڈولومائٹس کی سب سے بڑی چوٹی مارمولڈا پر 10 ڈگری سیلسیس کے ریکارڈ ترین درجہ حرارت کے ایک دن بعد گلیشیر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق برفانی تودے کے ساتھ بڑے پہاڑی پتھر بھی گرے، کوہ پیما کی ٹیم مزید اوپر جانے کی تیاری کر رہی تھی اس وقت برفانی تودا نے کوہ پیماؤ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایک زخمی کوہ پیما کو تشویش ناک حالت میں ٹریوسر منتقل کیا گیا جب کہ 5 زخمی ٹرینٹو اور دو زخمیوں کو بیلونو کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ برفانی تودا گرنے کے وقت وہاں کتنے کوہ پیما موجود تھے۔

دوسری جانب امدادی کارروائی جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹرز اور سراغ لگانے والے  کتے بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا میں گردش کرتی ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف، پتھر اور مٹی کے مرکب پر مبنی تودہ پہاڑ سے نیچے گرنے کے دوران راستے میں آنے والی تمام چیزوں کو تہس نہس کردیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیشیرز کا پگھلنا 10 بڑے خطرات میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ، ماحولیاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کو درہم برہم کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر