Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدرجوبائیڈن آئندہ ہفتے سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے

Now Reading:

امریکی صدرجوبائیڈن آئندہ ہفتے سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر جوبائیڈن آئندہ دنوں میں دورہ جدہ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں ایرانی خطرات کے پیش نظر ائیرڈیفنس سسٹم سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی صدر سعودی فرماں روا اور ان کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے اپنے پہلے دورہ مشرق وسطیٰ پر روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ 15 اور 16 جولائی کو شاہ سلمان کی دعوت پر جی سی سی سمٹ میں شرکت کریں گے جب کہ اس سمٹ میں عراق، مصر اور اردن بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر دورہ سعودی عرب سے پہلے اسرائیل اور مغربی کنارے پر بھی قیام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر