Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت پھر خطرے میں، 2 وزراء مستعفی

Now Reading:

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت پھر خطرے میں، 2 وزراء مستعفی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے دو اہم وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی وزارتِ عظمیٰ خطرے میں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیر خزانہ رشی سونک اور وزیر صحت ساجد جاوید نے یہ کہتے ہوئے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ وہ بورس جانسن کی انتظامیہ کو داغدار کرنے والے حالیہ اسکینڈلز کے بعد حکومت میں مزید شامل نہیں رہ سکتے۔

بورس جانسن کی حکومت پچھلے کچھ مہینوں سے اسکینڈلز کی زد میں ہے۔ وزیراعظم کو کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان کے ڈاؤننگ اسٹریٹ آفس کے عہدیداروں کے رویے کے خلاف ایک قابل مذمت رپورٹ بھی شائع ہوئی تھی۔

Advertisement

برطانوی وزیراعظم کی پالیسی میں یوٹرن بھی دیکھے گئے، لابنگ کے حوالے سے بنائے گئے قواعد توڑنے والے ایک قانون ساز کا خوامخواہ دفاع بھی ان پر تنقید کی وجہ بنا۔ اس کے ساتھ ساتھ بورس جانسن پر یہ تنقید بھی کی گئی کہ انہوں نے ایندھن اور اجناس کی بڑھتی قیمتوں پر برطانوی عوام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

تازہ ترین اسکینڈل میں بورس جانسن نے ایم پی کرس پنچر کو حکومتی عہدے پر تعینات کیا جن کے خلاف جنسی بدسلوکی کی شکایات تھیں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ہی رشی سونک اور ساجد جاوید نے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

Advertisement

ساجد جاوید نے اپنے استعفے میں لکھا کہ یہ واضح ہے کہ یہ صورتحال آپ کی قیادت میں نہیں بدلے گی اس لیے آپ نے میرا اعتماد بھی کھو دیا ہے۔ رشی سونک نے استعفے میں لکھا کہ عوام توقع کرتے ہیں کہ مناسب طریقے، قابلیت اور سنجیدگی سے حکومت چلائی جائے گی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسکینڈلز سے متعلق آج بروز بدھ پارلیمنٹ میں سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکمران کنزرویٹو پارٹی میں قانون سازوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ جانسن کے لیے کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر