Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا مگ 21 جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

Now Reading:

بھارت کا مگ 21 جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان کے باڑمیر میں بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ائیر فورس کا دو نشستوں والا مگ 21  ٹرینر طیارہ آج شام راجستھان کے اترلائی ایئر بیس سے ٹریننگ سورٹی کے لیے  جا رہا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق تقریباً 9:10 بجے ہوائی جہاز کو بارمیر کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ نے پائلٹوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کیا اور کہا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

انڈین ائیر فورس حکام نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مگ 21  سوویت دور کا ایک واحد انجن والا ملٹی رول لڑاکا/ زمینی حملہ کرنے والا طیارہ ہے جو انڈین ائیر فورس کے بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

روسی ساختہ یہ طیارہ اسے پہلی بار 1960 کی دہائی میں ہندوستان-چین جنگ کے بعد بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور 2006 میں مگ 21 بائیسن ورژن میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

اپ گریڈ میں طاقتور ملٹی موڈ ریڈار، بہتر ایونکس اور کمیونیکیشن سسٹم شامل تھے۔ اگرچہ یہ جیٹ طیارے ابتدائی طور پر صرف سادہ بم لے جا سکتے تھے، لیکن اب یہ گائیڈڈ گولہ بارود کی ایک وسیع رینج لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ مگ 21 طیارے متعدد مرتبہ گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر