Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوپورشرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ

Now Reading:

نوپورشرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخ رسول ﷺ نورپور شرما کو کہا ہے کہ جس طرح سے نوپورشرما نے سب کہا وہ شرمناک ہے، اسے پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے نوپورشرما کو ادے پورقتل کا ذمہ دار بھی ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ادے پور قتل کی ذمہ دار نوپور ہیں انہیں پورے بھارت سے معافی مانگنی چاہیے۔

سابق بی جے پی رہنما نورپورشرما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی سپریم کورٹ برہم ہوگئی اور کہا کہ اس وقت حالات نوپور کی وجہ سے سنگین ہے، ساتھ ہی نوپورشرما کو معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپورشرما کے بیان نے ملک بھر میں شدت پسند جذبات کو بھڑکا دیا ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے نوپورشرما اس کی ذمہ دارہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپورشرما کو اب مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے، اگر وہ کسی پارٹی کی ترجمان ہیں تو انہیں کچھ بھی کہنے کا حق نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں متنازع سوشل میڈیا پوسٹ پر مبینہ ملزمان کے ہاتھوں ایک ہندو درزی کا قتل ہوا۔

مارے جانے والے آدمی کو درزی بتایا جارہا ہے جس نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کی حمایت میں سوشل میڈیا پر حالیہ پوسٹ شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ نوپور شرما کے مئی کے آخر میں ٹی وی مباحثے کے دوران تبصرے نے بھارت میں غم و غصے کو جنم دیا تھا، جس کے سبب بھارت کے کچھ حصوں میں پُرتشدد واقعات ہوئے تھے اور پوری اسلامی دنیا میں اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر