Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، بھوک ہڑتالی کیمپ کا دوسرا روز

Now Reading:

یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، بھوک ہڑتالی کیمپ کا دوسرا روز

اسلام آباد: تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے لگایا گیا بھوک ہڑتالی کیمپ کا آج دوسرا روز ہے۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

نمائندہ یاسین ملک رفیق ڈار کہتے ہیں یاسین ملک نے غیر قانونی سزا کے خلاف تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز آج 22 جولائی سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کے خلاف سزا میں عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، یاسین ملک کو فیئر ٹرائل کے حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے ہیں، عالمی برادری یاسین ملک کی یکطرفہ سزا کا نوٹس لے۔

Advertisement

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین نے آج سے غیر متعینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

 مجموعی طور پر یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچ مرتبہ 10/10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں جبکہ ان پر 10 ہزار روپے  کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر