Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران نے کئی اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

Now Reading:

ایران نے کئی اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں
The U.S. is taking steps to ease sales of food and medicine to Iran amid stringent sanctions imposed on the country by the Trump administration.

ایران نے بیرونِ ممالک سے سرگرم مجاہدین خلق جیسے ایران مخالف گروہوں کی مدد کرنے کے الزام میں مزید 61 امریکیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے جن امریکیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نجی وکیل روڈی جولیانی اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن شامل ہیں۔ یہ افراد مجاہدین خلق کے پروگراموں میں شامل اور اس کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایران نے امریکیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ جنوری میں بھی اس نے 51 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ اپریل میں دیگر 24 امریکیوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ جون میں ایک ایرانی عدالت نے امریکی حکومت کو ان ایرانی جوہری سائنسدانوں کے اہل خانہ کو چار ارب ڈالر سے زائد معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جو حالیہ برسوں میں ٹارگٹ حملوں کے دوران مارے گئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت اور دفاع کرے گا۔ اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت امریکا میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ بھی جو پہلے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ہم دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف متحد ہیں اور ہم اپنے اتحادیوں اور شرکاء کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ایران کی طرف سے کسی بھی حملے کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015ء میں امریکا کو جوہری معاہدے سے یک طرفہ طورپر الگ کرلیا تھا اور ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ایک بڑی غلطی قرار دے کر معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی۔ یہ کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں کیونکہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر