Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین جنگ، ایران روس کو ڈرونز فراہم کرنے سے باز رہے، امریکا کی تنبیہ

Now Reading:

یوکرین جنگ، ایران روس کو ڈرونز فراہم کرنے سے باز رہے، امریکا کی تنبیہ

امریکا کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ایران روس کو ممکنہ طور پر سینکڑوں ڈرونز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن میں سے کچھ ڈرونز جنگی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ایران روسی افواج کو ڈرونز استعمال کرنے کی تربیت دینے کی تیاری کر رہا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا ایران نے روس کو یہ ڈرونز پہنچا دیے ہیں یا نہیں۔ خیال رہے کہ یوکرین اور روس دونوں کے لیے ڈرونز اہم ہیں۔ گزشتہ ہفتے یوکرین نے جنگی کوششوں میں مدد کے لیے ڈرونز کے عطیات کی اپیل کی تھی۔

جیک سلیوان نے مزید کہا کہ امریکا کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات اس نظریے کی تائید کرتی ہیں کہ مشرقی یوکرین پر روس کا حملہ اپنے ہتھیاروں کو برقرار رکھنے کی قیمت پر جاری ہے۔ ان کے مطابق اس سے قبل یمن کے حوثی باغی بھی ایرانی ڈرونز سعودی عرب پر حملے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

جیک سلیوان کے یہ بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے رواں ہفتے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے سے قبل سامنے آئے ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کے ممالک نے ابھی تک یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیوں میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ اُدھر اسرائیل ایران کو اپنے سب سے بڑے علاقائی خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو حملے کے بعد سے امریکا اور دیگر اتحادیوں نے یوکرین کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ چند ہفتے قبل امریکی صدر بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو لانگ رینج (طویل فاصلے تک مار کرنے والے) میزائل فراہم کرے گا۔ دوسری جانب روس نے امریکا پر جنگ کو طول دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکا جان بوجھ کر جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر