Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن صدر مالدیپ سے سنگاپور روانہ

Now Reading:

سری لنکن صدر مالدیپ سے سنگاپور روانہ

سری لنکا کے صدر راج پاکسے مالدیپ سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز اپنے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر راج پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور روانہ ہوگئے ہیں۔

راج پاکسے دو باڈی گارڈ اور اہلیہ کے ہمراہ ایئرفورس کے جہاز میں ملک سے فرار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ راج پکسے اس وقت مالدیپ کے دارالحکومت میل میں ہیں جہاں سے وہ کسی دوسرے ایشیائی ملک منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن صدر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو اب تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔

استعفیٰ دینے سے قبل ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے صدارتی محل پر حملہ کردیا تھا جبکہ وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جبکہ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Advertisement

 حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کرلی ہے اور سری لنکا میں غیرمعینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کئی مہینوں سے اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ ملک کے 22 ملین عوام اس وقت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

سری لنکا پر اس وقت 51 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں پٹرول، ادویات اور خوراک تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر