Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

Now Reading:

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے
سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازعید الاضحیٰ ادا کردی گئی ہے جبکہ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں بڑے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

کروڑوں مسلمان سمیت حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے جبکہ حجاج کرام قربانی کے بعد احرام کھول دیں گے۔

کورونا وباء کے دو سال بعد سعودی عرب کی تمام مساجد میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے تھے۔

ترکیہ

Advertisement

ترکیہ میں بھی نمازِ عیدالاضحٰی ادا کر دی گئی ہے اور مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے تمام ترکیہ میں نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔

نماز عیدالاضحٰی کے بعد تمام افراد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے متعلقہ قربان گاہوں کی طرف روانہ ہو چکے ہیں جبکہ قربان گاہوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے جو اپنی اپنی اپاؤنمنٹ کے مطابق قربانی کی سنت ادا کریں گے۔

فلسطین

مسجد ااقصی میں بھی عید الاضحی منائی گئی اور بچوں نے فیس پینٹ کیے جبکہ لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ عید منائی۔

دیگر ممالک

دوسری جانب برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں مسلمان کمیونٹی تقسیم دکھائی دی جس کے باعث بعض افراد آج اور بعض افراد کل عید الاضحیٰ منائیں گے۔

Advertisement

آسٹریلیا

آسٹریلیا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دو عیدوں کی روایت قائم رہی جبکہ کلینڈر کے مطابق عید منانے والے آج اور چاند دیکھ کر عید منانے والے کل منائیں گے۔

یورپ

یورپ سمیت فرانس میں آباد مسلمان آج عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، پیرس کے مضافات میں نماز عید کے مسلمانوں کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

فرانس میں بسنے والے مسلمانوں نے مذبح خانوں کا رخ کیا اور عید کے جانور حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے اور کراچی کے علاقے صدر میں واقع بوہری مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد بوہری برادری نے سنت ابراہیمی ادا کی۔

نماز عید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستوں کو سیکیورٹی کے لیے بند کر دیا گیا تھا جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز تعینات تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت بھارت اور کئی ممالک میں کل عید الاضحیٰ پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر