Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لیےمالی امداد کا اعلان

Now Reading:

سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لیےمالی امداد کا اعلان

خادم حرمین شریفین نے مہنگائی کےاثرات کم کرنے کے لیے20 ارب ریال کی منظوری دیدی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر شہریوں پر بڑھتی ہوئی عالمی مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کےلیے 20 ارب ریال مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔

اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے اجلاس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معاشرے کے انتہائی ضرورت مند طبقوں کے مسائل سے نمٹنے کا عندیہ دیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مہنگائی کے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تجاویز دی تھیں۔

 انہوں نے اس کی منظوری دیتے ہوئے بیس ارب ریال کی اعانت مختص کرنے کا حکم دیا تاکہ مہنگائی کی عالمی لہر کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔

Advertisement

رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سیٹزن  اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا، آٹھ ارب ریال سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام  کےصارفین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

منظوری نکات کے تحت دو ارب ریال 2022 مالی سال کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، یاد رہے کہ یہ زراعانت صرف ایک بار دیا جائے گا۔

شاہی منظوری کے نکات میں کہا گیا کہ 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

آخری نکتہ یہ ہے کہ مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر