Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرینی صدر نے سکیورٹی سربراہ کے بعد 28 سکیورٹی حکام کی بھی چھٹی کر دی

Now Reading:

یوکرینی صدر نے سکیورٹی سربراہ کے بعد 28 سکیورٹی حکام کی بھی چھٹی کر دی

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ملک سے غداری کے الزام میں سکیورٹی سربراہ اور ریاستی پراسیکیوٹر کو برطرف کرنے کے بعد مزید 28 سکیورٹی حکام کی بھی چھٹی کر دی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ شب صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے وڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین کی سکیورٹی سروس کے عملے کا آڈٹ جاری ہے اور مزید 28 حکام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان افراد کے عہدے اور شعبے مختلف ہیں مگر وجہ ایک ہی ہے یعنی کام کے غیرتسلی بخش نتائج۔ اتوار کو انہوں نے ایس بی یو کے سربراہ آئیوان بیکانوف اور اسٹیٹ پراسیکیوٹر اریانا وینیڈیکٹووا کو برطرف کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان سمیت بعض دیگر افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطرف کیے گئے سکیورٹی سربراہ آئیوان بیکانوف صدر زیلنسکی کے انتہائی قریبی دوست ہیں اور وہ 2019ء میں سکیورٹی سروس کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے تاہم جنگ شروع ہونے کے بعد سے اُن پر سلامتی کے معاملات کے حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی۔ سابق اسٹیٹ پراسیکیوٹر کو روسی صدر پیوٹن سمیت اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف شہروں کی تباہی اور عام لوگوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے جنگی جرائم کے ثبوت اکٹھے پر بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی گیا تھا۔

Advertisement

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سکیورٹی سربراہ کے عہدے کے لیے نائب سربراہ کی تقرری کر دی ہے۔ 39 سالہ ویسل میلوک سکیورٹی ایجنسیز میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری کو سکیورٹی ایجنسیز میں روس کے حامی اہلکاروں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر زیلنسکی اس سے قبل پانچ ممالک میں تعینات یوکرینی سفیروں کو بھی اُن کے عہدے سے ہٹا چکے ہیں۔ ان ممالک میں جرمنی، ہنگری، ناروے، چیکیا اور بھارت شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر