Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تک گرنے کا امکان

Now Reading:

رواں سال کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تک گرنے کا امکان

امریکی مالیاتی ادارے سٹی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ کساد بازاری کی صورت میں سال رواں کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہے جبکہ 2023ء کے آخر تک 45 ڈالر فی بیرل تک نیچے آنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

بلومبرگ نیوز ٹی وی کے مطابق سٹی گروپ، فرانسسکو مارٹوشیا اور ایڈ مورس نے ایک مشترکا رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر خام تیل پیدا کرنے اور برآمد کرنے والی تنظیم اور اس کے اتحادیوں، جنہیں اوپیک پلس کے طور پر جانا جاتا ہے، کی جانب سے کوئی مداخلت نہ کی گئی یا پھر سرمایہ کاری میں کمی کی گئی تو صورت حال اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش گوئی 70ء کی دہائی کے بحران اور موجودہ مارکیٹ کے موازنے کے بعد ظاہر کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ صرف عالمی کساد بازاری کی صورت میں خام تیل کی طلب منفی ہو جاتی ہے جبکہ دیگر کساد بازاریوں میں عام طور پر ایک خاص حد تک گرتی ہیں۔

Advertisement

سٹی گروپ کی یہ پیش گوئی جے پی مارگن کی پیش گوئی کے بالکل برعکس ہے۔ جے پی مارگن کے تجزیہ کاروں جن میں نتاشا کنیوا بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور یورپ کی پابندیوں کے باعث روس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی تو قیمتیں 380 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 8.2 فیصد کمی کے بعد 99 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 8.8  فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل کی سطح تک آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر