Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی صدر نے توئیوان کے معاملے پر امریکہ کو خبردار کردیا

Now Reading:

چینی صدر نے توئیوان کے معاملے پر امریکہ کو خبردار کردیا
چینی صدر نے توئیوان کے معاملے پر امریکہ کو خبردار کردیا

چینی صدر نے توئیوان کے معاملے پر امریکہ کو خبردار کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی امریکی صدر جوبائیڈن سے 2 گھنٹے اور 17 منٹ کی طویل گفتگو ہوئی جس میں چینی صدر نے توئیوان کے معاملے پر امریکہ کو خبردار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تائیوان پر حملہ کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، چین نے امریکا کو خبردار کر دیا

Advertisement

چینی صدر نے جوبائیڈن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلآخر جل جاتے ہیں، امریکہ کو چین کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی حفاظت کرتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران  بائیڈن اور شی جن پنگ نے براہ راست ملاقات کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں کی ٹیمیں باہمی طور پر متفقہ وقت تلاش کرنے کے لیے کام کریں گی۔

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پانچواں ٹیلی فونک رابطہ تھا جبکہ اس ٹیلی فونک کال کو دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کے درمیان کئی تنازعات پر ایک مضبوط تبادلہ خیال قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تائیوان ایک جمہوری ملک ہے جس کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں لیکن چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تائیوان کے معاملے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب چینی حکومت امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے متوقع دورے پر بھی برہم ہے جبکہ چین نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اگر نینسی پیلوسی تائیوان کا دورہ کرتی ہیں تو واشنگٹن کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر