Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغرب میں دم ہے تو میدان جنگ میں شکست دے کر دکھائے، پیوٹن

Now Reading:

مغرب میں دم ہے تو میدان جنگ میں شکست دے کر دکھائے، پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں دم ہے تو میدان جنگ میں شکست دے کر دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں  صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک اور کیف کو امن مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے حملے مزید تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ تنازعہ جتنا طویل ہو گا، یوکرین میں امن معاہدے کے امکانات بھی اتنے ہی معدوم ہوتے جائیں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان میں دم ہے تو وہ میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کی کوشش کریں۔

پیوٹن کا ماننا ہے کہ یوکرین میں ماسکو کی مداخلت نے کثیرالجہتی دنیا کی جانب ایک نئی تبدیلی کی نشاندہی کی ہے۔

Advertisement

ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ کے حوالے سے کہا کہ روس نے تو بمشکل ابھی شروعات ہی کی ہے اور انہوں نے مغرب کو چیلنج کیا کہ ہو سکے تو جنگ میں وہ شکست دینے کی کوشش کریں۔

تاہم اس کے ساتھ ہی روسی رہنما نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ ماسکو اب بھی امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

یوکرین پر ماسکو کے حملے کے چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد گزشتہ روز روسی صدر نے پارلیمانی لیڈروں کے سامنے سخت لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ جتنا طویل ہوتا جائے گا، کسی بھی مذاکرات کے امکانات بھی اتنے ہی معدوم ہوتے جائیں گے۔

پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ ہم نے آج یہ سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں۔تو آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟ انہیں کوشش کر لنے دو۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب یوکرین میں ہمیں آخری حد تک لڑانا چاہتا ہے۔ یوکرائنی عوام کے لیے تو یہ ایک المیہ ہے، تاہم ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اسی جانب ہی بڑھ رہا ہے۔

روسی صدر نے مغرب پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ مغربی ممالک پابندیوں کے ذریعے روسی معیشت کو نقصان پہنچا کر اور یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کر کے اس کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس جنگ کے معاملے میں پیش قدمی کر رہا ہے اور اب بھی مذاکرات کے امکانات روشن ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کے مطابق ہر کسی کو معلوم ہونا چاہیے کہ، مجموعی طور پر، ہم نے ابھی تک سنجیدگی سے کچھ بھی شروع نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر