Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا کا اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت

Now Reading:

ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا کا اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت

امریکا نے اپنے شہریوں کو ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی املاک اور اس کے شہریوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی مخالفین کے جذبات بڑھ سکتے ہیں جس کے وجہ سے دنیا بھر میں موجود امریکی شہری محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق

امریکی محکمہ خارجہ کے حالیہ اطلاعات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دہشتگرد تنطیمیں خطے سمیت دنیا بھر میں امریکی مفادات پر حملوں کی مسلسل منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں میں خودکش دھماکے، قتل، بم دھماکے ہائی جیکنگ اور اغوا کی صورت میں ہوسکتے ہیں، اس لیے امریکی شہری غیر ملکی سفر کے دوران انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے صورتحال سے مکمل باخبر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی زندگی پر ایک نظر

واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو افغان دارالحکومت کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔

 ایک اندازے کے مطابق امریکی سی آئی اے کی یہ کارروائی 31 جولائی 2022ء بروز اتوار کو عمل میں لائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر