گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی رہنما کی رہائی کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج
گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی رہنما ٹی راجہ سنگھ کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی رہا کردیا گیا جس کے خلاف بھارت میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو پیغبر اسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما گستاخانہ بیان پر گرفتار، پارٹی رکنیت معطل
تاہم گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی انہیں رہا کردیا گیا جس کے خلاف بھارت کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں جب کہ تلنگانہ ریاست کے شہر حیدر آباد میں ہزاروں افراد نے ٹی راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گستاخ رسول ﷺ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کیا اور متعدد مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس وقت بھی بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت ﷺ، بھارت کے سر پر سفارتی بحران کی تلوار لٹکنے لگی
واضح رہے کہ ٹی راجہ سنگھ نے پیر کی رات ’سری رام چینل تلنگانہ‘ نامی یوٹیوب چینل پر پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ زبان استعمال کی تھی جب کہ اس ویڈیو کو بعد ازاں چینل سے ہٹادیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
