Advertisement

ٹھنڈے چپس دینے پر نیویارک میں شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی

ٹھنڈے چپس دینے پر نیویارک میں شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی

ٹھنڈے چپس دینے پر نیویارک میں شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی

امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک شہری نے محض ٹھنڈے چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی (میکڈونلڈ) کے ملازم کو گولی ماردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ایک عدم برداشت کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک امریکی شہری نے صرف ٹھنڈی چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی۔

رپورٹ کے مطابق گولی لگنے کے بعد ملازم شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت مائیکل مورگن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک کے علاقے بروکلن میں پیر کی شام 20 سالہ شخص مائیکل مورگن نے 23 سالہ میکڈونلڈ کے ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی آنے والی 40 سالہ خاتون اور ملازم کو درمیان بحث سے شروع ہوا تھا جس میں خاتون نے ٹھنڈے چپس دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

بحث کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کو ویڈیو کال کرکے شکایت کی جس کے بعد مائیکل مورگن غصے کی حالت میں ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔

بعد ازاں مائیکل مورگن نے ملازم سے بحث کی جس کے بعد انہوں نے گولی چلادی جبکہ ملزم کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی کوشش کرنے سمیت بھری ہوئی پستول رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
Next Article
Exit mobile version