Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت، افغان نائب وزیراعظم کی مذمت

Now Reading:

امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت، افغان نائب وزیراعظم کی مذمت

کابل: امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت پرافغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے کہا کہ امریکی بمباری افغانستان کی خودمختاری اور دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا کا اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت

عبدالسلام حنفی نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی کابل میں گھر پر بمباری ناقابل برداشت اقدام ہے، افغان حکومت دوحہ امن معاہدے کی پابند ہے، افغان سر زمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان، القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق

Advertisement

واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو افغان دارالحکومت کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔

 ایک اندازے کے مطابق امریکی سی آئی اے کی یہ کارروائی 31 جولائی 2022ء بروز اتوار کو عمل میں لائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر