Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے اسٹیشن سے چوری ہونے والا بچہ بی جے پی لیڈر کے گھر سے برآمد

Now Reading:

ریلوے اسٹیشن سے چوری ہونے والا بچہ بی جے پی لیڈر کے گھر سے برآمد
ریلوے اسٹیشن سے چوری ہونے والا بچہ بی جے پی لیڈر کے گھر سے برآمد

ریلوے اسٹیشن سے چوری ہونے والا بچہ بی جے پی لیڈر کے گھر سے برآمد

لکھنئو: بھارتی ریاست یوپی میں متھرا ریلوے اسٹیشن سے چوری ہونے والا سات ماہ کا بچہ بی جے پی لیڈر کے گھر سے برآمد ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے بھارتی ریاست یوپی کے شہر لکھنئو میں متھرا ریلوے اسٹیشن سے چوری ہونے والا سات ماہ کا بچہ 100 کلو میٹر دور فیروز آباد میں بی جے پی کارپوریٹر کے گھر سے برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی کی ونیتا اگروال اور ان کے شوہر نے بچے کو 1 لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں دو ڈاکٹروں سے خریدا تھا، یہ ڈاکٹرز ایک بڑے گینگ کا حصہ بتائے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ونیتا اگر وال کی پہلے بھی ایک بیٹی ہے اور انہیں بیٹے کی خواہش تھی جب کہ بچے کی چوری میں ملوث تمام آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں وہ ملزم بھی شامل ہے جو بچے کو پلیٹ فارم سے اغواء کرکے فرار ہوا تھا۔

Advertisement

متھرا میں ریلوے پولیس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی جس میں پولیس نے مغوی بچے کو اس کی ماں کے حوالے کیا تھا جب کہ اس موقع پر پولیس نے برآمد ہونے والا پیسہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

ایک تفصیلی بیان میں سینئر پولیس آفیسر محمد مشتاق کا کہنا تھا کہ اس اغواء کی واردات میں وہی گروہ شامل تھا جو رقم کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

محمد مشتاق کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیپ کمار نامی شخص نے بچے کو اغواء کیا تھا جب کہ اس گروپ میں دو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جو پڑوسی ضلع ہاتھرس میں ایک اسپتال چلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ کچھ دیگر ہیلتھ ورکرز بھی اس گروہ کا حصہ ہیں جب کہ محمد مشتاق نے صحافیوں کو بتایا کہ جن کے گھر سے بچہ برآمد ہوا ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، ان کی ایک بیٹی تھی اور انہیں بیٹے کی خواہش تھی جس کی وجہ سے انہوں نے یہ معاہدہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر