Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان، چین نے بحری مشقیں شروع کر دیں

Now Reading:

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان، چین نے بحری مشقیں شروع کر دیں

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے تائیوان کے جزیرے کے ارد گرد پانیوں اور فضائی حدود میں لائیو فائر سمیت فوجی مشقیں شروع کر دی  ہیں۔

چین سرکاری میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی عسکری سرگرمیوں میں لائیو فائر اور دیگر فوجی مشقیں شامل ہوں گی، جس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی دوپہر 12 بجے سے ہوگا اور یہ مشقیں آئندہ اتوار کی دوپہر تک جاری رہیں گی۔

چینی میڈیا کے مطابق بعض مقامات پر چینی فوجی مشقیں تائیوان کے ساحلی علاقے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے غیر معمولی فوجی مشقیں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد شروع ہوئی، اس متنازع دورے پر چین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

 نینسی پلوسی کے دورہ کے بعد چین نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

Advertisement

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین نے نینسی پلوسی کے دورے سے قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردے گا۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر