Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، بلقیس بانو اجتماعی زیادتی کیس کے مجرمان کی سزا معاف، رہا کر دیا گیا

Now Reading:

بھارت، بلقیس بانو اجتماعی زیادتی کیس کے مجرمان کی سزا معاف، رہا کر دیا گیا

بھارتی ریاست گجرات کے شہر گودھرا کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے بلقیس بانو اجتماعی زیادتی کیس کے تمام مجرمان کو ملک کے یومِ آزادی، 15 اگست کے موقع پر رہا کر دیا گیا۔ اجتماعی زیادتی کے مجرمان کی رہائی کے فیصلے کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔

مجرمان کی رہائی سے صرف چند گھنٹے قبل ہی وزیراعظم مودی نے تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کے روایتی خطاب کے دوران عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ خواتین کی عزت و وقار کا احترام کرنے کا عہد کریں۔

گودھرا میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سی کے راولجی جو حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ اس کمیٹی کے رکن تھے جس نے گینگ ریپ کے تمام گیارہ مجرمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا، کا کہنا ہے، ”ان میں سے کچھ برہمن تھے، برہمن نیک فطرت ہوتے ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سب کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔”

Advertisement

گجرات حکومت کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو معاف کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں بلقیس بانو کا کہنا ہے، ”میں سکتے میں ہوں، انصاف کا اختتام اس طرح کیسے ہو سکتا ہے؟ ان مجرموں کی رہائی نے میرا سکون چھین لیا ہے اور انصاف پر سے میرا اعتبار بھی ڈگمگا گیا ہے۔”

بلقیس بانو گینگ ریپ کے مجرموں کی گودھرا جیل سے رہائی کے بعد نہ صرف مٹھائیاں تقسیم کی گئیں بلکہ ایک تقریب منعقد کرکے مجرموں کا شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ہندو شدت پسند جماعتوں نے کیا تھا۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، “گجرات میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو رہا کرکے انہیں نوازا گیا۔ اس سے خواتین کے حوالے سے بی جے پی کی اوچھی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔”

 ماہرین قانون اور سماجی کارکنوں نے اس فیصلے کو قانون کا مذاق اور سپریم کورٹ کی توہین قرار دیا ہے۔ انسانی، سماجی اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم متعدد تنظیموں سمیت 6 ہزار سے زائد شہریوں نے ایک مشترکا بیان میں سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ان مجرموں کو معاف کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر