Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ

Now Reading:

امریکہ میں بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ

امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سکھ فار جسٹس  تنظیم نے قونصل خانے  کی دیوار پہ درج نعرے کی ویڈیو ریلیز کر دی۔

سکھ فار جسٹس  نے 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پہ دنیا کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے لندن،  میلبرن ، سڈنی ، میلان ، ٹورنٹو  اور امریکہ میں بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے۔

سکھ فار جسٹس نے  بھارتی ترنگا لہرانے کو روکنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت نے پنجاب اور کشمیر کی وادی کو طاقت کے زور پہ محکوم بنا  کے رکھا  ہوا ہے ۔ بھارت میں اقلیتیں 75 سال سے بھارتی ظلم اور ستم جھیل رہی ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات خوفناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

Advertisement

سکھ فار جسٹس  تنظیم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور دور اندیشی کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے بصیرت کا ثبوت دیا اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ  سکھ قوم بانی پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے سکھوں کے لیے خالصتان بنا کر چھوڑیں گے۔

سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ بھارت زیادہ عرصہ ظلم و بربریت کا کھیل جاری نہیں رکھ سکتا ، وہ وقت دور نہیں جب بھارتی پنجاب پہ خالصتانی جھنڈا لہرا رہا ہوگا ۔

تنظیم نے پنجاب کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے  کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر