Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

Now Reading:

بھارت میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

بھارت میں منکی پاکس وباء سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے وزیر صحت وینا جارج نے تصدیق کی ہے کہ کیرالہ کا ایک 22 سالہ نوجوان کا منکی پاکس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ ہلاک ہوگیا ہے۔

22 سالہ نوجوان کو مقامی اسپتال میں علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل داخل کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز منکی پاکس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ ٹیسٹ کے نتائج سے منکی پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، نوجوان میں بظاہرمنکی پاکس کی کوئی علامت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

Advertisement

کیرالہ کے اس نوجوان کو دماغ میں سوزش اور تھکاوٹ کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ موت کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائے گی کیونکہ منکی پاکس سے اموات کی شرح بہت کم ہے، ریاستی محکمہ صحت نے اس کے نمونے کیرالہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بھیجے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان متحدہ عرب امارات کے علاقے راس الخیمہ میں ملازمت کرتا تھااور 22جولائی کو کیرالہ کے کوزی کوڈ ہوائی اڈے پر پہنچاتھا۔

بھارت میں اب تک منکی پاکس کے 4 تصدیق شدہ کیسز ہیں جن میں سے تین کیرالہ میں ہیں، جس مریض کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اسے ہفتے کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی وبا قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کا پہلا کیس برطانیہ میں رواں برس مئی میں سامنے آیا اور اب تک وہاں 4 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ گزشتہ ماہ یورپ میں منکی پاکس وباء سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر