Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین سے اناج سے لدا پہلا کارگو جہاز استنبول پہنچ گیا

Now Reading:

یوکرین سے اناج سے لدا پہلا کارگو جہاز استنبول پہنچ گیا

یوکرین سے اناج سے لدا پہلا کارگو جہاز ترکیہ کے دارالحکومت استنبول پہنچ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے اناج کی سپائی 22 جولائی کے معاہدے کے بعد شروع کی ہے، معاہدے کے تحت یوکرین 23 ملین ٹن اناج عالمی مارکیٹ کو فراہم کرے گا، یہ معاہدہ اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں طے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے اناج سے بھرا کارگو جہاز یکم اگست کو روانہ ہوا تھا۔

استنبول میں قائم جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر نے بتایا کہ یوکرین سے روانہ ہونے والے پہلے کارگو جہاز پر 26 ہزار ٹن سے زائد مکئی لدی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین سے اناج سے لدے جہاز کی روانگی کا خیرمقدم کیا تھا۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے معاہدے کے مطابق یوکرین سے اناج کی برآمدگی کا سلسلہ جاری رہے گا اور اناج برآمدگی کی بحالی سے عالمی غذائی ضروریات کی صورت حال مستحکم ہو گی۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین دنیا میں اناج برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہیں۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرینی اناج کی برآمدات میں خلل پڑنے سے دنیا کے کئی ممالک کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر