Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس سے تجارتی تعلقات، امریکا نے ترک کمپنیوں کو خبردار کردیا

Now Reading:

روس سے تجارتی تعلقات، امریکا نے ترک کمپنیوں کو خبردار کردیا
روس سے تجارتی تعلقات، امریکا نے ترک کمپنیوں کو خبردار کردیا

روس سے تجارتی تعلقات، امریکا نے ترک کمپنیوں کو خبردار کردیا

روس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے پر امریکا نے ترک کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک بڑے کاروباری ادارے کو امریکا کی وزارت خزانہ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس خط میں امریکا نے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے پر ترک کمپنی کو پابندیوں سے خبردار کردیا ہے۔

          رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی وزارت خزانہ کی جانب سے ترک امریکا بزنس ایسوسی ایشن اور ترکیہ میں امریکی چیمبر آف کامرس کو خبردار کیا گیا ہے جس میں انہیں پابندیوں کا خطرہ مول نہ لینے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کوئی بھی شخص یا کمپنی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد کو مدد فراہم کرتی ہے تو وہ خود بھی انہیں پابندیوں کا خطرہ مول لینے کی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ترکیہ نے روس کے خلاف عالمی پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے روس اور یوکرین جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب واشنگٹن کو خدشات ہیں کہ روسی حکومت اور کاروباری ادارے مغربی ملکوں کی جانب سے عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے ترکیہ کا راستہ استعمال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مئی اور جولائی کے دوران ترکیہ میں روسی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ترکیہ نے روس سے درآمد ہونے والے تیل کی مقدار کو بھی بڑھا دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزارت خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری والے اڈیمو نے جون میں ترکیہ کے ایک غیر معمولی دورے کے دوران اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر