Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

Now Reading:

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ملکہ کی آخری رسومات کی تقریبات کے باعث برطانیہ میں عام تعطیل ہے۔تقریب میں دنیا بھر سےسربراہانِ مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکی صدر  جو بائیڈن برطانیہ پہنچ گئے ہیں جبکہ فرانسیسی ،ترک  اور برازیلین صدور بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہبازشریف، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ  واجد اورسری لنکا  کی صدر رانل وکرم سنگھے کریں گے۔

مہمانوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن ، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم  بھی شامل ہیں۔

Advertisement

بیلجیم کے شاہ فلپ ، نیدرلینڈز کی ملکہ، اسپین کے بادشاہ ،جاپان کے لیڈر،ناروے،سویڈن،ڈنمارک اورمناکوکے شاہی خاندان بھی ملکہ کی آخری رسومات میں شریک  ہوں گے۔

اردن کے بادشاہ، قطر کے امیر،عمان کے سلطان اور فلسطین کے وزیر اعظم بھی آخری رسومات میں مدعوہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات برطانیہ کے ایک سو پچیس سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی جبکہ پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

ملکہ کے آخری دیدار کے لیے قطار بہت لمبی ہے، اس لیے مزید لوگوں کے آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر