
سوئیڈن کی وزیراعظم انتخابات میں شکست کے بعد عہدے سے مستعفی
سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد شکست تسلیم کرلی ہے۔
سوئیڈن میں عام انتخابات میں ڈالے گئے 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت نے 173 جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت، 30 رکن ممالک نے منظوری دے دی
سوئیڈن کے قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوئیڈن کی وزیر اعظم اگلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے تک عبوری حکومت کی قیادت کریں گی تاہم انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کی قیادت کرتی رہیں گی۔
روایتی دائیں بازو کے اعتدال پسند رہنما الف کرسٹرسن کا کہنا ہے ’دائیں بازو کی جماعتوں کو تبدیلی کا مینڈیٹ ملا ہے جس کا ہم نے مطالبہ کیا تھا‘۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’اب میں ایک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے کام شروع کررہا ہوں‘۔
ووٹروں کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جمع ہونا چاہتا ہوں، تقسیم ہونا نہیں چاہتا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News