ملائیشیا کی سابق خاتون اول کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالالمپور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو رشوت ستانی کا مجرم قرار دے دیا۔
روزماہ منصور پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے، انہیں رشوت ستانی کے تین مختلف الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔
سابق خاتون اول پر شمسی توانائی منصوبے میں 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے الزامات تھے۔وہ اپنے شوہر کے دور اقتدار میں اپنے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں۔
عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق بھی کرپشن الزامات ثابت ہونے پر جیل میں 12 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
