Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحیرہ جاپان میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقیں

Now Reading:

بحیرہ جاپان میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقیں

جاپان کی سمندری حدود میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی بحری فوجوں نے مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس کی بحری سیلف ڈیفنس فورس نے جمعے کے دن امریکی اور جنوبی کوریائی بحریہ کے ساتھ بحیرہ جاپان میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔

وزارت نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ آبدوز شکن مشق میں جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ایک تباہ کن بحری جہاز نے حصہ لیا۔

جبکہ جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز رونالڈ ریگن اور ایک آبدوز سمیت پانچ امریکی جہازوں اور جنوبی کوریا کی بحریہ کے ایک تباہ کن جہاز نے حصہ لیا۔

بحری سیلف ڈیفنس فورس نے تصاویر جاری کی ہیں جن میں تینوں ممالک کے بحری جہاز مختلف فارمیشن میں تیرتے نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement

بحیرہ جاپان میں تینوں ممالک کی مشترکہ مشقیں اس سے پہلے دسمبر 2017 میں منعقد ہوئی تھیں۔

وزارت کے حکام نے کہا کہ جمعے کی مشقیں قواعد و ضوابط پر مبنی بین الاقوامی نظام کو تقویت دینے کے تینوں ممالک کے عزم کا اظہار تھیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا ہدف بظاہر شمالی کوریا، چین اور روس کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان امریکہ اور جنوبی کوریا کے سہ فریقی تعاون پر زور دینا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر