 
                                                                              البانیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں اور ایمبیسی اسٹاف کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے البانیہ کی حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کرکے حکومتی سسٹمز کو ہیک کیا۔
وزیر اعظم البانیہ نے مزید کہا کہ 15 جولائی کو ہونے والا سائبر حملہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ ریاستی معاونت سے ہونے والا حملہ تھا۔
اس حوالے سے ترانہ میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے کئی ہفتوں کی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہےکہ 15 جولائی کو البانیہ کی حکومتی ویب سائٹس پر ہونے والے سائبر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 