Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش میں ہندو یاتریوں کی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Now Reading:

بنگلہ دیش میں ہندو یاتریوں کی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
بنگلہ دیش میں ہندو یاتریوں کی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

بنگلہ دیش میں ہندو یاتریوں کی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

بنگلہ دیش میں گنجائش سے زیادہ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی کشتی میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے باعث وہ حادثے کا شکار ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق کشتی میں سوار 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ اتنے ہی افراد لاپتہ بھی ہیں، ریسکیو ورکرز اور غوطہ خوروں کی جانب سے مزید لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں اکثریت کی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے جب کہ اندازے کے مطابق کشتی میں 50 مسافر سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو یاتری شمالی بنگلہ دیش کے بوڈا نامی قصبے کے قریب کاروتوا دریا کے درمیان واقع مندر کی طرف جارہے تھے جو کہ صدیوں پرانا مندر ہے۔

یاتریوں کی کشتی اچانک حادثے کو شکار ہوئی جب کہ مقامی رپورٹس کے مطابق 10 افراد کی جان بچالی گئی ہے جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

مقامی نیوز چینل پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ یوتریوں سے بھری ہوئی کشتی اچانک ڈوب گئی جس کے بعد دریا کنارے کھڑے افراد نے چلانا شروع کردیا۔

Advertisement

جس وقت کشتی حادثے کا شکار ہوئی تو موسم صاف اور دریا بھی خاموش تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش مسلمان اکثریتی ملک ہے جہاں ہر سال ہزاروں ہندو یاتری بودیشواری مندر میں پوجا کرنے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر