Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس الحاق شدہ علاقوں کی حفاظت کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گا، صدر پیوٹن

Now Reading:

روس الحاق شدہ علاقوں کی حفاظت کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گا، صدر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک تقریب میں کہا کہ روس الحاق شدہ علاقوں کی حفاظت کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں ایک ٹیلی ویژن تقریب میں یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں شامل کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد ان علاقوں، ڈونیٹسک، لوہانسک، زپوریزہیا اور کھیرسن کے الحاق کا اعلان کیا ہے۔

مغربی حکومتوں اور کیف نے کہا کہ یہ ریفرنڈم بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور زبردستی اور غیر نمائندہ تھے۔

یوکرین کے چار خطوں کو روس کا حصہ بنانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے قبل ایک تقریر میں صدر پیوٹن نے متنبہ کیا کہ ان کا ملک مقبوضہ علاقوں کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور ان کی حفاظت اپنے خود مختار علاقے کے حصے کے طور پر کرے گا۔

Advertisement

روسی صدر نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ لڑائی کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کے لیے بیٹھ جائے، لیکن ساتھ ہی سختی سے خبردار کیا کہ روس کبھی بھی ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا علاقوں کا کنٹرول نہیں چھوڑے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب پر الزام لگایا کہ وہ روس کو کالونی اور غلاموں کے ہجوم میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت دشمنی کو ہوا دے رہا ہے۔

یہ تقریب کریملن کی طرف سے روس میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ ریفرنڈم کی تکمیل کے تین دن بعد ہوئی ہے جسے کیف اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔

کریملن کے شاندار سفید اور سونے کے سینٹ جارج ہال میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام پیوٹن اور یوکرین کے چاروں خطوں کے سربراہان کے لیے کیا گیا تھا تاکہ وہ سات ماہ سے جاری تنازعے میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے ان علاقوں کے روس میں شامل ہونے کے معاہدوں پر دستخط کر سکیں۔

یاد رہے کہ مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند ڈونیٹسک اور لوہانسک علاقوں کو 2014 میں یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا کے الحاق کے بعد آزادی کے اعلان کے بعد سے ماسکو کی حمایت حاصل ہے۔

24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے فوراً بعد جنوبی کھیرسن کا علاقہ اور ہمسایہ ملک کے کچھ حصے پر روس نے قبضہ کر لیا۔

Advertisement

کریملن کے زیر کنٹرول روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اگلے ہفتے میٹنگ کریں گے تاکہ روس میں شامل ہونے والے ان خطوں کے معاہدوں پر مہر ثبت کی جا سکے اور ان کو پیوٹن کی منظوری کے لیے بھیجیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر